سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت 

سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت 
سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے  ضلع سانگھڑمیں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ بلوچ کنواں2سے 388بیرل یومیہ خام تیل کی دریافت ہوئی،بلوچ کنواں2سے 68لاکھ یوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی،بلوچ کنواں2کی کھدائی فروری 2024میں شروع کی گئی ،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچ کنواں2کی 3920میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔