’جس مرد میں یہ ایک عادت ہو 80 فیصد خواتین اس سے جسمانی تعلق قائم کرنا پسند نہیں کرتیں‘
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی لگژری بیڈنگ کولیکشن پیزونا لیننز (Pizuna Linens)کی طرف سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں خواتین سے سوال پوچھا گیا کہ جنسی تعلق کے اعتبار سے انہیں اپنے پارٹنر کی سب سے بری بات کیا لگتی ہے؟ خواتین کی اکثریت نے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہو گا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق حیران کن طور پر 81فیصد خواتین نے کہا کہ وہ ایسے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا قطعاً پسند نہیں کرتیں، جن کے بستر کی چادر میلی کچیلی ہو۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ بستر کی گندی چادر دیکھ کر ان کا موڈ یکسر بدل جاتا ہے اور وہ اس چیز کو قطعاً نظرانداز نہیں کر سکتیں۔
دوسرے نمبر پر 77فیصد خواتین نے گندے بیڈروم اور تیسرے نمبر پر 58فیصد نے بیڈ روم میں اشیاءادھر ادھر بکھری پڑی ہونے کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق 91فیصد خواتین نے کہا کہ جن مردوں کے بیڈروم کی چادریں صاف ستھری ہوں، بیڈروم میں دھول مٹی نہ ہو اور اچھی طرح صفائی کی گئی ہو اور ہر چیز سلیقے سے پڑی ہو، ایسے مردوں کے ساتھ وہ طویل مدتی تعلق کو ترجیح دیتی ہیں۔