جعفرآباد میں بائی پاس روڈ پر دھماکہ ، تین افراد جاں بحق

جعفرآباد میں بائی پاس روڈ پر دھماکہ ، تین افراد جاں بحق
جعفرآباد میں بائی پاس روڈ پر دھماکہ ، تین افراد جاں بحق

  

جعفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بائی پاس روڈ پر ہوٹل کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے قریب کھڑی ہائی لکس گاڑی میں نصب شدہ بارودی مواد ریموٹ کنٹرول سے اُڑادیاگیاجس کی زد میں ایک ٹرک بھی آگیا۔ دھماکے سے ہلاک ہونیوالے تین افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ منتقل کردیاگیاہے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ایک شخص کا سر اور دیگرجسمانی اعضاءہسپتال منتقل کیے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ مرنیوالا ہائی لکس گاڑی کا ڈرائیور ہوسکتاہے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید : جعفرآباد