لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا راج رہا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
بارش کے بعد سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے، صبح کے وقت حد نگاہ کہیں کم اور کہیں نہ ہونے کے برابر رہی، قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔قصور، پتوکی، وہاڑی میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹروے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
گلگت بلتستان میں رگوں میں خون جما دینے والے سردی کا راج ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی 16 درجے نیچے چلا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔