صوابی، ہنڈ میں پولیس کی کارروائی، 2 شرپسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا دیا
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوابی کے علاقے ہنڈ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 شرپسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنڈ میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی،شرپسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق دو شرپسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑاد یا جبکہ ایک شرپسند کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا،صوابی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔