افغان میڈیا کا صدر کی جانب سے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کا خیرمقدم

افغان میڈیا کا صدر کی جانب سے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(اے پی اے ) افغانستان کے اخبارات نے صدر حامد کرزئی کی جانب سے کرپشن کیخلاف جنگ اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کے اعلان کا محتاط انداز میں خیر مقدم کیا ہے۔ دو افغان اخبارات نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ آخر کار صدر نے بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا حکم جاری کیا ہے تاہم سوال یہ ہے کہ کرپشن کیخلاف جنگ اور گڈ گورننس یقینی بنانے میں یہ اعلان کب تک مو¿ثر رہے گا۔ ایک اخبار کے مطابق اس اعلان پر عملدرآمد میں اسلئے تاخیر نظر آرہی ہے کیونکہ یہ ایک عشرے بعد کیا گیا ہے اور اب صدر کے پاس عملدرآمد کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ ایک اور انگریزی اخبار کے مطابق حکومت کے دس سالہ ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اس اعلان پر مہینوں میں عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس اعلان کا مقصد عالمی برادری کو قائل کرنا ہے کہ صدر ضروری اصلاحات لانے سے متعلق سنجیدہ ہیں۔ ایک اور اخبار لکھتا ہے کہ چھ ماہ کے عرصے میں اتنا بڑا مقصد کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ حکومت دس سال میں ناکام رہی ہے۔ اخبارات کے مطابق یہ مناسب مگر ناممکن اعلان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -