ٹیلر کی دکا ن جل کر خاکستر

ٹیلر کی دکا ن جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)بجلی کی لٹکتی تاروں سے آگ بھڑک اٹھی،ٹیلرزکی دکان خاکستر،بتایاگیاہے کہ قصوری بازارحسنین مارکیٹ میں بجلی کی تاریں جگہ جگہ سے لٹکی ہوئی ہیں جس سے قبل ازیں بھی کافی نقصان ہوچکاہے گذشتہ روزمحمدعمران ٹیلرزکی دکان سے گزرنے والی تاروں سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کولپیٹ میں لے لیااوردکان میں پڑاہواہزاروں روپے مالیت کاکپڑااوردیگرسامان جل کرراکھ کاڈھیربن گئے۔
دکانداروں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ پرقابوپایا۔

تاجروں کاکہناہے بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں سے قبل ازیں بھی کئی دکانیں متاثرہوچکی ہیں۔واپڈاحکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

علاقائی -