یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) ڈیجیٹلائزڈ پاکستان کی طرف ایک اور قدم  (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے تمام سٹورز پر پوائنٹ آف سیل مشینز نصب کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں ملتان ریجن کے 20 بڑے سٹورز پر مشینز نصب کی جائیں گی۔ تفصیل کے مطابق یوٹیلٹی (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب ویئر ہاوسز میں موجود سٹاک کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کی سیل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن نے ملک بھر میں موجود یوٹیلٹی سٹورز پر پوائنٹ آف سیل مشینز نصب کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ملک بھر کے سٹورز سمیت ملتان ریجن کے 20 بڑے سٹورز کے لئے مشینز فراہم کردی گئیں ہیں جو آئندہ چند روز میں سٹورز پر انسٹال کردی جائیں گی۔ اس حوالے سے ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز ملتان امتیاز حسین نے بتایا کہ ملتان ریجن کی مشینز موصول ہوچکی ہیں پہلے مرحلے میں 20 بڑے سٹور شامل ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹور