جہانگیر ترین کی سردار  ممتاز بھٹو کی وفات پر تعزیت 

  جہانگیر ترین کی سردار  ممتاز بھٹو کی وفات پر تعزیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نواب امیر بخش بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد اور سابق وزیر اعلی سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقعے پر جہانگیر ترین نے کہا کہ سردار ممتاز بھٹو ایک بااصول اور ایماندار سیاستدان تھا جس نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بہتری کیلئے بہت سارے کام کیے۔ اس کا انتقال سیاست کا بڑا نقصان ہے اس نے کہا کہ ممتاز بھٹو کو اس کی خدمت اور جدوجہد کی بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے صاحب زادے امیر بخش بھٹو سے ھمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالی ممتاز علی بھٹو کی مغفرت فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -