وزیر اعظم سے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات،ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے چیمبرز آف کے صدر نے ملاقات کی ہے جس میں حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تجاویز کے تبادلے اور حکومتی پالیسیوں پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات کے دوران حکومت اور کاروباری کی جانب سے ٹیکس اور ریونیو میں اضافے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر سمیت کراچی، لاہور، سرحد، کوئٹہ کے صدور شامل تھے جبکہوفاقی وزرا حماد اظہر،خسرو بختیار،عبدالرزاق داود ،گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر و دیگرنے بھی شرکت کی ۔
شرکا کی جانب سے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو کورونا کے باوجود کامیاب معاشی پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کاروباری برادری ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ،زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی۔