خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا پر فیک خبر چلانے پر پولیس نے ایکشن لے لیا

خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا پر فیک خبر چلانے پر پولیس نے ایکشن لے لیا
خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا پر فیک خبر چلانے پر پولیس نے ایکشن لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی فیک خبر چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون سے متعلق فیک خبر چلانے والے کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوست سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی کہ برطانوی لڑکی شادی کرنے پہنچ گئی۔ پولیس سکیورٹی کے معاملات دیکھنے مطلوبہ جگہ پہنچی تو وہاں کوئی لڑکی نہیں تھی۔

پولیس نے گلاب خان سالار زئی کے خلاف غلط معلومات پھیلانے پر مقدمہ درج کر لیا۔