بھارتی بلے باز جیسوال سال میں 1 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

بھارتی بلے باز جیسوال سال میں 1 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
بھارتی بلے باز جیسوال سال میں 1 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بیٹر یشاوی جیسوال رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 انھوں نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں پالے کیلی میں سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں انجام دیا، بارش سے متاثرہ میچ میں جیسوال نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔جیسوال نے رواں برس اب تک 13 میچز میں 1023 رنز نام سکور کئے ہیں، ان کی اوسط 63.93 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 94.54 رہا۔اس دوران جیسوال نے 2 سنچریاں اور 5 ففٹیز بنائی ہیں، ان کی بہترین انفرادی کاوش 214 ناٹ آؤٹ ہے، وہ اب تک ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں شریک ہوئے ہیں۔

رواں برس سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس 888 اور افغان کھلاڑی ابراہیم زدران 844رنز بنا چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -