احتساب عدالت اسلام آبادنے پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا

احتساب عدالت اسلام آبادنے پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا
احتساب عدالت اسلام آبادنے پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آبادنے پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کوبری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 ملزمان کو بری کردیا،عدالت نے راجہ پرویزاشرف،شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں،عدالت نے اسماعیل قریشی،شاہد رفیع،طاہر بشارت،سلیم عارف،چودھری عبدالقدیراوراقبال علی شاہ کو بھی بری کردیا۔

یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف کو ساہیوال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا،پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا،192میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا،پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غیر قانونی استعمال کا الزام تھا۔