شالیمار تھیٹر میں ڈرامہ”حسینہ رنگباز“کی افتتاحی تقریب

شالیمار تھیٹر میں ڈرامہ”حسینہ رنگباز“کی افتتاحی تقریب
شالیمار تھیٹر میں ڈرامہ”حسینہ رنگباز“کی افتتاحی تقریب
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں گزشتہ روز نئے ڈرامہ”حسینہ رنگباز“کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی جن معروف شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی ان میں قیصر ثناءاللہ خان،ندیم پہلوان،ملک طارق،کرینہ جان اور پروڈیوسر جونی ملک شامل ہیں۔”حسینہ رنگباز“کے ٹائٹل رول کے سینئر اداکارہ و ماڈل زارا اکبر کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں نادیہ چوہدری،گلناز،ببو رانا اور سرفراز وکی شامل ہیں۔نادیہ چوہدری کئی سال کے وقفے کے بعد کسی ڈرامہ میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز وکی نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایک فیملی ڈرامہ پیش کروں اس سلسلے میں میری ٹیم نے میرے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔میری میڈیا سے درخواست ہے کہ مجھے اور میری ٹیم کو مکمل سپورٹ کریں تاکہ ہمارے حوصلے بلند ہوں۔میں پروڈیوسر کے مشورے کے بعد ڈرامے کی کاسٹ کا انتخاب کیا ہے ۔

مزید :

کلچر -