بھائی کی شادی پر آٹھ سالہ بچی ونی کی بھینٹ چڑھ گئی ، مقدمہ درج

جنڈانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھائی کی پسند کی شادی کے بعد بدلے میں 8سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھادیاگیا جس پر تھانہ جنڈانوالہ میں بیس سے زائد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نواحی علاقہ چک نمبر 40 ایم ایل کے شیخ محمد اقبال کے بیٹے نصراللہ شیخ نے جوہر آباد کے علاقہ وٹو کے محمد رمضان کی بیٹی منور سے پسند کی شادی کی تھی جس سے دونوں خاندانوں میں دشمنی پیدا ہوگئی۔ پنچائت نے طے کیا کہ نصراللہ کی آٹھ سالہ بہن تسلیم بی بی کا نکاح رمضان کے 13 سالہ بھتیجے پرویز سے کردیا جائے جس پر گزشتہ روز دو درجن سے زائد افراد بارات لیکر آئے اور نکاح خواں نذیر نے نکاح بھی پڑھا دیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیاگیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔