آئی سی سی کے صدر برہم ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کچا چٹھاکھولنے کا اعلان ، ٹرافی دینا میراحق ہے: مصطفی کمال

آئی سی سی کے صدر برہم ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کچا چٹھاکھولنے کا اعلان ، ...
آئی سی سی کے صدر برہم ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کچا چٹھاکھولنے کا اعلان ، ٹرافی دینا میراحق ہے: مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکی اختتامی تقریب میں ٹرافی دینے کے موقع پرسائیڈ لائن کرنے پر آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال برہم ہوگئے اور بنگلہ دیش پہنچ کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کارنامے دنیا کے سامنے رکھنے کا اعلان کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے صدر کاکہناتھاکہ ورلڈ کپ فائنل کی ٹرافی فاتح کپتان کو دینا میرا آئینی حق ہے، ورلڈ کپ ٹرافی دینے کے حوالے سے میری حق تلفی کی گئی، قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہے ہیں ، بنگلہ دیش پہنچ کر دنیا کو بتاؤں گا کہ آئی سی سی میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔
یادرہے کہ آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کو صدر کی بجائے آئی سی سی چیئرمین این سری نواسن نے ٹرافی دی تھی ،تفصیلی خبرپڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
 مصطفی کمال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا فائنل مکمل ہونے سے قبل ہی چلے گئے تھے جبکہ وہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرنگ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -