میانوالی میں ہسپتال کی آیا کے ساتھ 2 افراد کی مبینہ زیادتی،ایک گرفتار
میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کی آیا کو 2 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہسپتال کی آیا کو 2 افراد ہسپتال لے جانے کا دھوکہ دے کر لے گئے، جہاں ویرانے میں لے جاکر دونوں ملزمان نے زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ زیادتی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو بہت برا ہوگا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔