گندم کی نقل وحمل پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے،میاں مقصود احمد

گندم کی نقل وحمل پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے،میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت سلامی لاہور میاں مقصود احمد نے اپنے ایک بیا ن میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے ضلعی اور صوبائی علاقوں میں گندم کی نقل وحمل پر پابندی لگا رکھی ہے پابند ی کی وجہ سے عوام میں انتہائی بے چینی پائی جارہی ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے 75فیصدلوگ پیشہ زراعت کے ساتھ منسلک ہیں اور ان کے کئی عزیز رشتہ دار دیگر علاقوں یا شہروں میں آباد ہیں ۔گندم کی نقل وحمل پر پابندی کی وجہ سے انھےں اپنے استعمال کیلئے بھی گندم اپنے گھروں سے بھی لانا جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے انھوںنے کہا کہ نقل وحمل پر یہ پابندی قانونی اور اخلاقی لحاظ سے بھی درست نہیں ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم پر ضلعی وصوبائی نقل وحمل پر سے پابندی فوری طور پر ختم کی جائے حالانکہ حکومتی نمائندوں کے بیانات کے مطابق مقامی علاقوں میں گندم سٹور کرنے کا ہدف پورا ہو چکا ہے۔