کراچی،سکیورٹی اداروں کی کارروائی،داعش سے وابستہ مبینہ دہشتگرداسلحہ سمیت گرفتار

کراچی،سکیورٹی اداروں کی کارروائی،داعش سے وابستہ مبینہ دہشتگرداسلحہ سمیت ...
کراچی،سکیورٹی اداروں کی کارروائی،داعش سے وابستہ مبینہ دہشتگرداسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرا چی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اوروفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ مبینہ دہشتگردسکندر خان گرفتارکرلیا،ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ،ایمونیشن اوردیگر سامان بھی برآمدہوا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایس آئی یو پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم سکندر خان نے 2019 سے پہلے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستگی کااعتراف کرلیاہے،ملزم 2013 میں کراچی میں دہشتگردی کے مقدمات میں جیل بھی جاچکا ہے ۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم مردان جیل میں سزاکاٹنے کے بعد کالعدم تنظیم داعش سے وابستہ ہوا ،ملزم کی جانب سے پی آئی بی میں ڈاکٹر پر فائرنگ اورکلینک پر بم حملے کا بھی اعتراف کیا جاچکا ہے۔