پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف جسہ،تقریر اور پریس کانفرنس برآمد ہوئی:فواد چوہدری

 پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف جسہ،تقریر اور پریس کانفرنس برآمد ہوئی:فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے  کہ  افغانستان کے حوالے سے بریفنگ کے انتظامات جلد کیے جائیں گے جبکہ ایئر بیسیز کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ پہلے ہی اپنا تفصیلی موقف دے چکے ہیں،اپوزیشن جلسے جلوسوں کی بجائے تعمیری  اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دے،اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات سے بھاگنا ان کے موقف کے تضاد کی نشاندہی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر  اطلاعات نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا   کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات بھی نہیں کرنا چاہتی اور انتخابی اصلاحات بھی چاہتی ہے۔   اپوزیشن کنفیوز، مایوس اور منتشر ہے، ان کی سمت اور ارادے متحارب ہیں۔  حکومت نے باربار اپوزیشن کو دعوت دی کہ آئیں اور پارلیمان میں انتخابی اصلاحات پر بات کریں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا  پی ڈی ایم میں واضح تضاد ہے، ایک دھڑا جلسہ جلسہ کھیلنا چاہتا ہے، دوسرا پارلیمنٹ کے اندر بات چیت کے بیان دیتا ہے۔   مولانا اپنی سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔  شہبازشریف اور راگ گا رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن کچھ اور ساز بجا رہے ہیں۔  انہوں نے کہا  الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرنے والے دھاندلی زندہ نظام کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔   انکی  بیٹھک سے صرف جلسہ، تقریر اور پریس کانفرنس برآمد ہوئی۔    بہتر ہے اپوزیشن آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات پر توجہ مرکوز کرے،پتہ چل جائے گا کون کہاں کھڑا ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن کے بجائے ن لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشتی بھنور میں ہے اگر اس سے نکلے تو فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربعے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔
 
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -