میاں نواز شریف ن لیگ کے نئے صدر منتخب
خوشی کی خبر ہے کارکنا ن مسلم لیگ(ن)کے لئے وہ یہ کہ انکے ہر دلعزیز قائد میاں نواز شریف ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے اور یہ یقینا انتہائی خوشی کی خبر ہے اور قائد ن لیگ نوازْ شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے چہرے کھل اٹھے۔ یقینا اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کے لاکھوں کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف تین دفعہ وزیراعظم بن چکے اور اب ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ن برسر اقتدار تو ہے لیکن شہباز شریف جنہیں خادم اعلی پنجاب کہا جاتا ہے موجودہ حکومت میں وزیراعظم ہیں اور سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ ملی جلی حکومت ہے اور کہا جا رہا تھا کہ اگر ن لیگ سادہ اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی تو اس صورت میں میاں نواز شریف ہی وزیراعظم تھے لیکن(ن) لیگ حالیہ انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی اس لئے مخلوط حکومت بنانی پڑی اور نواز شریف کی بجائے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا گیا اور اگر دیکھا جائے تو میاں نواز شریف اس سے قبل ن لیگ کے صدر تھے لیکن انہیں کرسی اقتدار سے محروم ہو نا پڑا اور نا صرف اقتدار سے محروم ہو نا پڑا بلکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جلا وطن بھی ہو نا پڑا۔ جلاوطنی شریف خاندان کے لئے کوئی نئی بات نہیں اور اب ایک دفعہ پھر نواز شریف وطن واپس آ چکے ہیں اور ن لیگ کی صدارت بھی دوبارہ سنبھال چکے ہیں اور یقینا نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے سے ڈوبتی ہوئی پارٹی ایک دفعہ پھر سے طاقت حاصل کر سکتی ہے اور یقینا میاں نواز شریف کے صدر بننے سے آئندہ انتخابات کے لئے بھی ابھی سے تیاری کر سکتی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں کامیابی قدم چوم سکے تو بہر حال اب دیکھتے ہیں کہ نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے ن لیگ کو کس قدر تقویت ملے گی اور دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ نواز شریف کے صدر بننے سے ناراض کارکن بھی دوبارہ ن لیگ کے قافلے میں شامل ہو کے ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں۔بہر حال اب ملکی سیاسی حالات میں کیا تبدیلی آئیگی کیا اتار چڑھاؤ آئے گا اور آیا (ن) لیگ عوام میں دوبارہ کھوئی ہوئی ساکھ بحال کر سکے گی یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے اور بھی بے شمار سوالات کے جوابات آنے والا وقت ہی دے سکتا ہے تو یقینا تیل اور تیل کی دھار دیکھنے کے لئے وقت کا انتظار ضروری ہے لیکن اب دیکھنا یہ بھی ہے کہ (ن) لیگ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اور یہ بات بھی ہمارا رب ہی جانتا ہے اسی لئے آگے کا حال بھی و اللہ عالم بالصواب۔