انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کردو میچوں کی برتری کے ساتھ ٍسیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے جس کے جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ سکور تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے پاور پلے میں بابر اور رضوان کی جوڑی نے مثبت کرکٹ کھیلی اور ساڑھے آٹھ کی اوریج سے اوپر سکور کیا۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنرشپ بنانیوالا پیئر بن گئے۔پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری جو پاور پلے کے آخری اوور میں 22گیندوں پر 36رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ آوٹ ہونے سے پہلے بابر اعظم نے جوفرا آرچر کو دومسلسل چوکے بھی مارے۔اس کے بعد محمد رضوان 16گیندوں پر 23رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آوٹ ہوئے۔فخر زمان نو گیندوں پر 9سکور بنا کر معین علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔شاداب  خان اور اعظم خان بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے۔عثمان خان 21گیندوں پر 38سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔شاہین آفریدی بغیر کوئی سکور بنا کر آوٹ ہوئے ، ان کے بعد افتخار احمد 21سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔نسیم شاہ16سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، مارک ووڈ اور لیام لیونگ سٹون 2,2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ معین علی ، کرس جورڈن اور جوفرا آرچر ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے اپنی اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی باولرز پر چڑھائی کی۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 42، جوزبٹلر 39 اور جیکس ول 20 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔جونی بیرسٹو28اور ہیری بروک 17سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف نے تین وکٹیں حاصل کیں،

مزید :

کھیل -