تلور کاشکار، لیہ میں وسیع رقبہ قطری شہزادے کیلئے مختص

تلور کاشکار، لیہ میں وسیع رقبہ قطری شہزادے کیلئے مختص
تلور کاشکار، لیہ میں وسیع رقبہ قطری شہزادے کیلئے مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قطری شہزادے شیخ حمد بن جاسم کو ضلع لیہ،بھکر اور جھنگ کے وسیع صحرائی علاقے میں تلور کے شکار کی اجازت دیتے ہوئے منظوری کا خط صوبائی حکومت کو بھجوادیا اورصوبائی حکومت کو پرمٹ جاری کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق شکار کیلئے مختص رقبہ تقریباً 5 لا کھ ایکڑ پر محیط ہے ،لیہ کی تحصیل چوبارہ کا صحرائی علاقہ تلور کی شکار گاہ کے طور پر مختص کیا گیا ہے ،قبل ازیں لیہ کے موضع نواں کوٹ ،خیر ے والا اور شیر گڑھ سمیت قریبی صحرائی علاقہ کے 5 لا کھ ایکڑ پر مشتمل تلور کی یہ شکار گاہیں سالہا سال سے سعودی شہزادے پرنس منصور بن محمد کیلئے مختص تھیں جبکہ ضلع جھنگ کی لگ بھگ ایک لا کھ ایکڑ پر مشتمل شکار گاہ گزشتہ سال 2016ءمیں دبئی کے شہزادے جرنل المر کے لئے مختص تھی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

لیّہ -