پی ڈی ایم جلسے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئیں تو گرفتاریاں ہوں گی، فیاض چوہان

پی ڈی ایم جلسے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئیں تو گرفتاریاں ہوں گی، فیاض ...
پی ڈی ایم جلسے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئیں تو گرفتاریاں ہوں گی، فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مارننگ شومیں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سیاسی کارکن ہوں کارٹون نہیں، سب سمجھتا ہوں ان کے ارادے کیا ہیں،پی ڈی ایم کو جلسے جلوس سے کچھ نہیں ملے گا۔صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم قیادت بشمول مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سارے جلسے ملتوی کئے مگر پی ڈی ایم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی نجی تقریبات میں ایس او پیز اور کورونا ٹیسٹ کی شرط لازم ہے مگر عوام کے ساتھ ان کا رویہ دیکھیں ،وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ہسپتالوں پر دباو¿ بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے اگر جلسہ کیا تو وہ بھی غلط کیا،صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 71کی جنگ سے زیادہ کورونا سے نمٹنے کےلئے جاری جنگ سخت ہے۔