پر امن کارکنوں پر احتجاج حکومت کو مہنگا پڑیگا،مراد راس

پر امن کارکنوں پر احتجاج حکومت کو مہنگا پڑیگا،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پُرامن کارکنان پر پولیس کے ذریعے تشدد حکمرانوں کو بہت مہنگا پڑے گا۔ شریف خاندان اس بار جدہ نہیں بھاگ سکے گا۔

میاں برادران نے ثابت کر دیا کہ اُن کی آبیاری آمر کی گود میں ہوئی ہے ،کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں اورخواتین پر تشدد اور گرفتاریاںآمریت کی بدترین مثال ہے ۔ جمہوریت کی چمپئن ہونے کی دعویدار (ن) لیگ کی حکومت نے لا قانونیت اور تشدد میں آمریت کوبھی مات دیدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ، حکومت کے پاس جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی لیکن وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کو اپنے عزم سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں دھکیل سکے گی ۔