انجکشن کمپنی اتنی بڑی ہے پورے پاکستان کو خرید سکتی ہے، نگران وزیرصحت کا "پریشر "کا اعتراف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید انور نے کہاہے کہ انجکشن سے بینائی کھونے والے ابتدائی طور پر 68مریض تھے اب 73ہو گئے ہیں،انجکشن کمپنی اتنی بڑی ہے کہ پورے پاکستان کو خرید سکتی ہے،ہم کسی کو نہیں چھوڑ رہے۔
نگران وزیر صحت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ انکوائری کررہے ہیں،3ملزم گرفتار کئے ہیں، ہمارے اوپر بہت پریشر ہے،ہم پر میڈیا، عوام اور کمپنی تینوں کا پریشر ہے۔
نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں غیرمعیاری انجکشن فروخت ہو رہے تھے،آج میٹنگ میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے،انجکشن سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔