وہاڑی،کولڈسٹور کے قریب26سالہ نوجوان کی سڑک کنارے لاش برآمد

وہاڑی،کولڈسٹور کے قریب26سالہ نوجوان کی سڑک کنارے لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) خانیوال روڈ کولڈ سٹور کے قریب 26سالہ نوجوان کی سڑک کنارے نعش برآمد ، پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کے لیے مقامی ہسپتال شفٹ کردیا اور کارروائی شروع کردی ، واقعات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے خانیوال روڈ پر مقامی کولڈ سٹور کے نزدیک سڑک کنارے ایک نامعلوم 26سالہ نوجوان کی نعش برآمد کرلی ہے اور پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان ذہنی معذور معلوم ہوتا ہے اور ایسے معلوم ہو تا ہے کہ کسی نا معلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوا ہے تاہم نعش کوقبضہ میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے اور قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔