گل پروری کی صنعت کو ترقی دے کر پاکستان اربوں ڈالر کما سکتا ہے ،جاوید شاہ

گل پروری کی صنعت کو ترقی دے کر پاکستان اربوں ڈالر کما سکتا ہے ،جاوید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ )گل پروری کی صنعت کو ترقی دے کر پاکستان نہ صرف اس خطے کے منفرد اور خوشنما پھولوں کی برآمد سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے بلکہ ان کے ذریعے زرعی ٹورازم کو بھی پائیدار بنیادوں پر ترقی دی جا سکتی ہے ، یہ بات مقبوضہ کشمیر کے گل پرور جاوید احمد شاہ نے فیصل آباد کے دورے کے دوران ایف سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ایگری ٹورازم اینڈ سوک پرابلم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی، جاوید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے سری نگر میں 600 کینال پر ایشیا کا سب سے بڑا گل لالہ کا باغ لگایا ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان پھولوں کی برآمد سے بھاری زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ مارچ میں موسم بہار کے دوران 5 لاکھ سے زیادہ افراد اس جنت نظیر وادی کو دیکھنے کیلئے سری نگر آتے ہیں جس کی وجہ سے بلواسطہ طور پر وادی کی معیشت کو تقویت ملتی ہے، فیصل آباد چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین خالد محمود شاہ نے بتایا کہ پنجاب میں بھی زرعی سیاحت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے حکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو انتہائی بروقت قراردیا تاہم کہا کہ ان میں نجی شعبہ کو براہ راست شامل کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا گٹ والا پارک 20 ایکڑ پر محیط ہے ،اگر اس کو ایگری ٹورازم کے فروغ کیلئے نجی شعبہ کو دے دیا جائے تو نہ صرف اس سے لاکھوں روپے کی آمدن ہو سکتی ہے بلکہ تفریحی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ہر بل مصنوعات کی برآمد بھی شروع کی جا سکتی ہے، انہوں نے رانا ریزارٹ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف 3 مربع زمین پر مشتمل ہے جس سے اس کے مالکان لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔
، سید خالد محمود شاہ نے پنجاب کی نہروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کی ترقی پر بھی زور دیا اور بتایا کہ ہر پانچ میل کے فاصلے پر نصف مربع پر مشتمل محکمہ انہارکے بنگلے موجود ہیں جن کو تفریح گاہوں کے طور پر ترقی دی جا سکتی ہے ، آخر میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئرنائب صدر میاں تنویر احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ فیصل آباد چیمبر مقامی سطح پر صنعت و تجارت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا، ا

مزید :

کامرس -