وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے 

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے 
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی طرح سپیکر صوبائی اسمبلی بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جن کی کامیابی کا اعلان آج اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا۔
بلوچستان اسمبلی میں جام کمال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلے عبدالقدوس بزنجو سپیکر کا عہدہ چھوڑ کر وزارت اعلیٰ کے لئے میدان میں آئے اور بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ، ان کے بعد سپیکر کیلئے جان محمد جمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور وہ بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔
نجی  ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری اسمبلی کے مطابق جان جمالی کی کامیابی کا اعلان آج سہ پہر اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ سپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی ۔