عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا ،اسی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوب
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے انکو الٹیاں ہوئیں۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری تھے اس لئے آج یہاں آگیا،چار شہروں میں آج تاریخ تھی، یہ سب جعلی کیس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی اور عمران خان بھی جلد رہا ہونگے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کو گرفتار کیا گیا، چودھری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا، سپیکر قومی اسمبلی اورخصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ ارکان کی حفاظت کریں،
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایک بد بو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی جبکہ انہیں دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔