لاہوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر ا متحانات زاہد میاں نے نتائج کا اعلان کیا۔رواں سال امتحان میں 44 ہزار 881امیدواروں نے شرکت کی۔سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق امتحان میں 20 ہزار 890امیدوار پاس ہوئے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 46 فیصد سے زائد رہا۔
رضوان نذیر کے مطابق رواں سال امتحان میں 23 ہزار 991امیدوار فیل ہوئے،امیدوار اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلوم کرسکیں گے۔،کنٹرولر امتحانات نے بتایا ہے کہ نتائج کا اعلان گزشتہ سال کی نسبت 19 روز پہلے کیا گیا ۔