خیبرپختونخوا حکومت کا 8 سے 10 نومبر تک تفریحی ہفتہ منانے کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے تفریحی ہفتہ منانے کا اعلان کر دیا۔
تفریحی ہفتہ 8 سے 10 نومبر تک منایا جائے گا، عوام کی تفریح کے لئے ثقافتی میلہ، کبوتر بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میلے کا انعقاد پشاور کے کرنل (ر) شیر خان شہید سٹیڈیم میں ہو گا، میلے کا مقصد لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔