خاور مانیکا کے 2 بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاور مانیکا کے 2 بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
خاور مانیکا کے 2 بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی کرپشن کورٹ نے خاور مانیکا کے 2 بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ساہیوال میں اینٹی کرپشن کورٹ میں خاور مانیکا اور 2 بیٹوں کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر خاور مانیکا سپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔
خاور مانیکا کی اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج کروانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی،عدالت نے ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور دونوں مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 15 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا اور ان کے دو بیٹوں پر اگست 2023ءسے 11 کروڑ روپے غبن کا مقدمہ درج ہے۔