حکومت کا ثقافت کے شعبے سے وابستہ افراد کو نظرانداز کرنا افسوسناک ہے، ایمل ولی 

حکومت کا ثقافت کے شعبے سے وابستہ افراد کو نظرانداز کرنا افسوسناک ہے، ایمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر) باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نامور پشتو گلوکارہ وگمہ بی بی کے علاج کیلئے دو لاکھ روپے کا اعلان کردیا ہے جو بہت جلد صوبائی کلچر سیکرٹری خادم حسین کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد انکے گھر جاکر انکو پیش کرے گا۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر اور باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے کہا کہحکومت کی جانب سے ثقافت کے شعبے سے وابستہ افراد کو نظرانداز کرنا شرمناک اور افسوسناک ہے۔اے این پی اقتدار میں ہو یا نہ ہو، اپنی روایات اور ثقافت کی خدمت کرتی رہے گی۔ افسوناک امر یہ بھی ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبائی بجٹ میں کلچر کے فروغ کیلئے ایک روپیہ مختص نہیں کیا۔عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دورحکومت میں ادیبوں، شعراء اور فنکاروں کے فلاح و بہبود کیلئے مکمل پروگرام ترتیب دیا تھا لیکن تبدیلی سرکار کی حکومت میں شعراء، ادیب،فنکار اور اداکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کی کلچر کمیٹی تفصیلی پالیسی پر کام کررہی ہے، اسمبلی کی سطح پر بھی اس معاملے کو اٹھایا جائیگا اور اے این پی اقتدار میں آکر فنکار برادری اور ثقافت کے تحفظ کیلئے اس پالیسی پر عمل پیرا ہوگی جس میں ثقافتی ورثے کا تحفظ، ثقافت سے وابستہ افراد کیلئے ایک جامع منصوبہ، فنکار، ہنرمند، گلوکاروں اورشعراء و ادیبوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک جامع پروگرام ہوگا۔