سائفر کیس میں بڑی پیشرفت، عمران خان اور شاہ محمود چالان میں قصور وار قرار،کس اہم رہنما کا نام شامل نہیں کیا گیا؟

سائفر کیس میں بڑی پیشرفت، عمران خان اور شاہ محمود چالان میں قصور وار قرار،کس ...
سائفر کیس میں بڑی پیشرفت، عمران خان اور شاہ محمود چالان میں قصور وار قرار،کس اہم رہنما کا نام شامل نہیں کیا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سائفر کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی، پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق ایف آئی اے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کا چالان جمع کروا دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق  وفاقی وزیر واہم رہنما  اسد عمر  کا نام ایف آئی اے ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے، ان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔ 

چالان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی عمران خان کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی۔ ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ بھی چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی ہے۔

مزید :

قومی -