بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کے 2 بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے

بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کے 2 بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے
بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کے 2 بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف کانپور میں کھیلے جارہے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 اور 100 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے 233 رنز کے جواب میں بھارت نے چوتھے روز کے کھیل کے دوران چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیئے ہیں جس دوران ٹیسٹ کرکٹ کے دو اہم ترین ریکارڈ بھی پاش پاش کر دیئے گئے ۔ 

روہت شرما نے میدان میں اترتے ہی چھکوں کا آغاز کیا اور کھیل کی سمت سیٹ کر دی ، روہت نے جیسوال کے ساتھ مل کر  فرنٹ سے لیڈ کیا اور محض 18 گیندوں پر  تیز ترین 50 رنز جبکہ 10.1 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کے ریکارڈ توڑ دیا ۔ بھارت کو فی الحال 94 رنز کا خسارہ ہے ۔

مزید :

کھیل -