تحریک انصاف نے ملتان میں ہونیوالا احتجاج مؤخر کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی

تحریک انصاف نے ملتان میں ہونیوالا احتجاج مؤخر کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی
تحریک انصاف نے ملتان میں ہونیوالا احتجاج مؤخر کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے 2 اکتوبرکو ملتان میں ہونے والا احتجاج مؤخر کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کی وجہ سے ملتان میں احتجاج کو مؤخر کیا ہے، 2 اکتوبر کو انگلینڈ کی ٹیم نے دوپہر 2 بجے ملتان میں لینڈ کرنا ہے۔عمران خان نے کہا مجھے اپنا ملک عزیز ہے،ایک بیرون ملک کی ٹیم آرہی ہے.

عون عباس بپی کے مطابق ملتان میں ہونے والا احتجاج اب بہاولپور میں ہوگا۔

یاد رہے عمران خان نے میانوالی،فیصل آباد اور ملتان میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا۔