خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی بی کی تمام ادویات مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت پر پابندی عائد کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی بی کی تمام ادویات مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت ...
خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی بی کی تمام ادویات مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ٹی بی کی تمام ادویات کو مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال صوبے میں کوئی موثر قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے ٹی بی کی ادویات کی سیلف میڈیکیشن اور کھلے عام فروخت کی وجہ سے ٹی بی کے امراض میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے دوائیوں کے خلاف ٹی بی کے جراثیم میں مزاحمت کا عنصر بڑھتا جا رہا تھا۔صوبائی حکومت نے متعلقہ شعبے کے ماہرین کی مشاورت سے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ٹی بی کی تمام ادویات کو ڈرگز سیل رولز مجریہ1982کی دفعہ19کے تحت شیڈول ڈی میں شامل کر دیا ہے، جس کے بعد اب ان ادویات کی فروخت بغیر مستند ڈاکٹر کے نسخے کے ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کاتحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں علامتی شرکت کا اعلان

مزید :

پشاور -