پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک انہیں نہیں لگتا کہ انتظامیہ اسے جلسے کی اجازت دے گی۔
ایک سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر فیض حمید کے معاملے میں عمران خان کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے لیے پنجاب یا وفاقی حکومت، کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔