پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 3مردوں اور تین خواتین کو گرفتار کرلیا

پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 3مردوں اور تین خواتین کو گرفتار کرلیا
پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 3مردوں اور تین خواتین کو گرفتار کرلیا

  

لیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں پولیس نے ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر تین مردوں اور تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پولیس کی ٹیم نے سب انسپکٹر صائمہ بتول کی سربراہی میں قحبہ خانے پر چھاپہ مارا۔ صائمہ بتول کا کہنا تھا کہ ”پولیس معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ہمیشہ کمربستہ رہتی ہے۔“

صائمہ بتول نے بتایا کہ قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران ملزمان سے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والے ایک ملزم کا نام سعید یاسین ہے جو یہ قحبہ خانہ چلا رہا تھا۔ پولیس نے شہر کے علاقے فتح پور کے وارڈ نمبر 3میں واقع اس قحبہ خانے پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لیّہ -