خاتون فٹنس کوچ نے موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کرنے والوں کو مفید مشورہ دے دیا

خاتون فٹنس کوچ نے موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کرنے والوں کو مفید مشورہ دے دیا
خاتون فٹنس کوچ نے موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کرنے والوں کو مفید مشورہ دے دیا
سورس: TikTok/slim mama co

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک خاتون فٹنس کوچ نے موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو مفید مشورہ دیتے ہوئے کڑی ورزشوں کی بجائے طویل واک کو ترجیح دینے کی تلقین کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نیوساﺅتھ ویلز کی رہائشی نکی نامی اس ماہر کاکہنا ہے کہ جو لوگ موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں انہیں سخت ورزشوں کے ذریعے ایک ہی دن میں چربی ختم کرنے کے جتن نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ یہ غلط حکمت عملی ہے۔
نکی کا کہنا تھا کہ طویل واک کرناموٹاپا کم کرنے کے حوالے سے سخت ورزش کی نسبت کئی گنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ واک سے ورزش کی نسبت زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طویل واک کے ساتھ اپنے ذہن کو بھی اس حوالے سے تیار رکھیں۔ خود کو بتائیں کہ وزن ایک ہی دن میں ختم نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ چند ہفتوں کا معاملہ ہے۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے اور آپ کو مستقل مزاجی کے ساتھ چلنا ہے۔ جو لوگ ہر ہفتے بعد فرق دیکھنا چاہتے ہیں وہ جلد ہمت ہار بیٹھتے ہیں اور موٹاپا کم نہیں کر پاتے۔

مزید :

تعلیم و صحت -