وزیراعظم نے فون، این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کر لی: گورنر سندھ

  وزیراعظم نے فون، این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کر لی: گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد بلدیاتی نظام مکمل طورپرناکام ہونے پر پاک فوج، ایف ڈبلیو اور اوراین ڈی ایم اے مدد طلب کرلی ہے وزیراعظم عمران خان کراچی پہ توجہ دے رہے ہیں ہمیں کراچی کو صاف کرنا ہے کراچی کو جس طرح چلایا جار ہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا اس وقت بلیم گیم چل رہی ہے وگرنہ باقی کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے گورنر سندھ نے میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلیم گیم ہے کوئی حل نہیں دے رہا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی پہ توجہ دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کراچی کو صاف کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے تو نالے اوورفلوہوجاتے ہیں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد بلدیاتی نظام مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے پرسوں طلب کیا تھا اور وہ کراچی کے حالات پر انتہائی رنجیدہ تھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی شہرکو ہمیشہ سے نظرانداز کیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج شہر قائد آفت زدہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کا ٹاسک دیا ہے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے واضح طور پر کہا کہ کراچی کو جس طرح چلایا جار ہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا ہے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او حکام کراچی آئے جبکہ وفاق کی توجہ اب سو فیصد کراچی پر مرکوز ہوگئی ہے عمران اسماعیل نے کہا کہ اس سمری کے تحت کراچی کی صفائی کا کام فوری شروع ہو جائے گا، کراچی میں بند نالوں کو کھولنے کا کام فوری شروع کیا جائے گا اور نالوں سے نکلنے والا گند مناسب جگہ ٹھکانے لگایا جائے گا۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ اول -