محبوبہ سے ملنے پہنچا عاشق گاؤں والوں کے ہتھے چڑھ گیا، ایسا کام ہوگیا کہ دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

محبوبہ سے ملنے پہنچا عاشق گاؤں والوں کے ہتھے چڑھ گیا، ایسا کام ہوگیا کہ دیکھ ...
محبوبہ سے ملنے پہنچا عاشق گاؤں والوں کے ہتھے چڑھ گیا، ایسا کام ہوگیا کہ دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنا بھاری پڑ گیا، گاؤں والوں نے پکڑ کر سر کے بال مونڈ دیے۔

ضلع مظفر پور کے گاؤں دھسنا کا ایک عاشق اپنے 2 دوستوں کو ساتھ لے کر رات کے وقت اپنی محبوبہ سے ملنے سید پور گاؤں پہنچا۔ محبوبہ سے ملاقات کے دوران ہی وہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر گاؤں والوں نے اس کی خوب درگت بنائی اور اس کے سر کے بال مونڈ کر اسے گنجا کردیا۔

درگت بنوانے کے بعد واپسی پر واقعے پر پردہ ڈالنے کیلئے ناکام عاشق کے دونوں دوستوں نے بھی سر منڈا لیے تاکہ کسی کو واقعے کا پتا نہ چلے اور لوگ یہی سمجھیں کہ تینوں دوستوں نے خود سے ہی گنجے کرائے ہیں تاہم عاشقِ نامراد کے منڈن کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -