لڑکی سے ملنے آیا نوجوان مبینہ محبوبہ سمیت قتل
منڈی بہاؤ الدین (ویب ڈیسک) مبینہ غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیاگیا،لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق مقتول دلاور مقتولہ سمیرابی بی سے ملنے ان کے گھر آیا ہوا تھا کہ اس کے بھائی نے دیکھ لیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی اور لڑکا دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
دنیا نیوز کے مطابق لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاہے۔ ملزم حسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔