کور کمانڈر پشاور اورآئی جی ایف سی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی باجوڑ پہنچ گئے ،کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی نے دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی نے دھماکے کی جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کو کل ہونیوالے دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
کور کمانڈر پشاور نے کہاکہ غم کی گھڑی میں ہم باجوڑ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔