مسلم لیگ (ن) کی قیادت بلدیاتی نظام کی پیچیدگیا دور کرے: چوہدری محمد طارق

مسلم لیگ (ن) کی قیادت بلدیاتی نظام کی پیچیدگیا دور کرے: چوہدری محمد طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فورم :دیبا مرزا :تصاویر :ندیم احمد :اہتما م : آصف شاہ ) چیئر مین یو نین کو نسل 92 چو ہدری محمد طارق،جنر ل کو نسلر نصیر احمد جٹ ،لیبر کو نسلر چو ہدری عر فان ، لیڈی کو نسلر روبینہ محمود نے کہا ہے کہ بلد یا تی نظام کے ثمرات بہت جلد عوام تک منتقل ہو نا شروع ہو جا ئیں گے یہ ایک گراس روٹ لیول پر عوام کے مسائل کو حل کرنے والا نظام ہے عوامی مسائل اسی نظام کے تحت ان کی دہلیز پر حل ہو سکتے ہیں ایم این اے اور ایم پی ایز کا کام قانون سازی اورچیئرمین جنرل کونسلرز کا کام گلی گلی جا کر عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’ روز نامہ پاکستان کے فورم‘‘ میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ فنڈنگ اور اختیارات کا توازن ہی عوامی مسائل کا حل ہیں ڈیڑھ سال ہو گیا ہے ہمیں منتخب ہوئے لیکن ابھی تک ہمیں ایک سادہ بلب بھی لگانے کو نہیں دیا گیا ۔ ٹاؤنوں میں جو گاڑیاں کھڑی ہیں ان کے پاس پٹرول ڈلوانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں ہماری (ن) لیگ کی قیا دت میا ں نواز شریف ‘ میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف سے توقع ہے کہ وہ اس نظام کی راہ میں جو چھوٹی موٹی رکاوٹیں حائل ہیں ان کو دور کرنے کے لئے فوری نوٹس لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں جو واٹر سپلائی ‘سیوریج پائپ لائن اور نئے ٹیوب ویلوں کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لئے یہاں سے منتخب ایم این اے سردار ایاز صادق سے کہا ہے امید ہے کہ وہ ان کو حل کروانے میں ہماری مدد کریں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل میں کوئی ہیلتھ سینٹر یا ڈسپنسری نہیں ہے جبکہ سیوریج کے مسائل بھی حل طلب ہیں ۔