حق خودارادیت مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے ‘حریت رہنماء

حق خودارادیت مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے ‘حریت رہنماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماو¿ںنے کہا ہے کہ حق خود ارادیت کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل کشمیری عوام کےلئے قابل قبول نہیں ہو گا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ 12 نومبر 1952 کو کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل کشمیریوں کی سیاسی خواہشات پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں 18 قراردادیں منظور کیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو خود ارادیت کے حق کے علاوہ کسی دوسرے طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میںکہاکہ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتیں کالے قانون سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کرانے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی افضل گورو کو پھانسی سے نہیں بچا سکی جبکہ راجیو گاندھی کے قاتلوں کو ان کی متعلقہ ریاستوں نے بچا لیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں ایک بیان میںکہاکہ جموںوکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ سے زیادہ کشمیریوںنے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت برطانیہ سے آزادی حاصل کر سکتا ہے تو وہ کشمیر یوں کو ان کے اس حق سے کیوں محروم رکھ رہا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں ، نعیم احمد خان ، ظفر اکبر بٹ، یاسمین راجہ جاوید احمد میر اور حریت رہنماآسیہ ادرابی نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہاکہ کشمیریوںنے بھارت کے زیر تسلط رہنے کیلئے نہیں بلکہ اس کے قبضے سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -