میری بات کو سیاسی رنگ دیا گیا جو غلط ہے، ایاز صادق

 میری بات کو سیاسی رنگ دیا گیا جو غلط ہے، ایاز صادق
 میری بات کو سیاسی رنگ دیا گیا جو غلط ہے، ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ میری بات کو سیاسی رنگ دیا گیا جو غلط ہے، میں نے بیان حکومت سے متعلق دیا،ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں ،کسی کو حق نہیں کہ کسی کو غدارکہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے غدار کہے،مجھے بھی کسی کو غدار کہنے کاحق نہیں ہے،لاہور میں میرے خلاف بینر اور پوسٹر آویزاں کئے گئے، لوگوں کومیری بات پر اختلاف ہو سکتا ہے،میری بات کو سیاسی رنگ دیا گیا جو غلط ہے،میں نے بیان حکومت سے متعلق دیا۔
ایاز صادق کاکہناتھا کہ ہمیں اس حکومت سے شدید اختلافات ہیں، ہمارے اختلافات سیاسی ہیں،سیاسی اختلافات کے باوجود ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، میرے بیان کو قومی سلامتی کے اداروں سے نتھی کرنا دانشمندی نہیں، میرے پاس بے شمار راز ہیں ،انہوں نے بھارتی میڈیا کیساتھ کھیل کر اچھا نہیں کیا،پہلے کبھی نہ غیرذمہ دارانہ بیان دیااور نہ دوں گا،بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔