خبردار ، سموگ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔۔کوڑا کرکٹ جلانے پر کیا سلوک کیا جائے گا ؟ جانیے

خبردار ، سموگ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔۔کوڑا کرکٹ جلانے پر کیا سلوک کیا جائے گا ؟ ...
خبردار ، سموگ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔۔کوڑا کرکٹ جلانے پر کیا سلوک کیا جائے گا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو انسدادِ سموگ ایکشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  کوتاہی اور غیر ذمہ داری برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبے بھر کی انتظامیہ سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ فصلوں کی باقیات و کوڑا کرکٹ جلانے پر مقدمہ درج ہو گا۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہے۔اس حوالے سے کسانوں کو ایجوکیٹ کیا جائے۔ ادارے اور عوام مل کر سموگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ عوام ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔ سموگ ایمرجنسی نافذ ہے، حکومت قانون توڑنے پر سختی سے نمٹے گی۔ چند لوگوں کی لاپرواہی سے لاکھوں لوگوں کو تکلیف نہیں پہنچائی جا سکتی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سالڈ ویسٹ، ٹائرز ، پلاسٹک ، پولی تھین بیگ ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کیخلاف بھی سخت کریک  ڈاؤن کیا جاۓ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے انتظامیہ کو بھرپور انسداد سموگ آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کر کے  بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ مشن سموگ کا تدارک کسی صورت نہیں رکے گا ، تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے کام کریں۔