انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل
انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما زر تاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کو سب کا اسے حساب دیناپڑے گا۔انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم سارے لوگ اپنے اپنے حلقوں سے ووٹ لے کر منتخب ہوکر آئے ہیں، ہمارے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی ختم ہونے کے بعد اپنے لیڈر سے ملاقات کیلیے آئے تھے۔ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے سیاسی بات نہیں کریں گے، عوام کو بحران سے صرف ایک ہی لیڈر نکال سکتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہے۔

مزید :

سیاست -